خبرنامہ

کیپٹن (ر) صفدر، عائشہ گلالئی سمیت 7ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال

کیپٹن (ر) صفدر، عائشہ گلالئی سمیت 7ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال

اسلام آباد(ملت آن لائن)اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر کیپٹن (ر) صفدر اور اور عائشہ گلالئی سمیت 7ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال45ارکان پارلیمنٹ تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کراسکے
الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر) محمدصفدر اور اور پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنماء عائشہ گلالئی سمیت 7ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی جبکہ 45ارکان پارلیمنٹ تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کراسکے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے کے با عث معطل کئے جانے والے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ، مزید 7ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیں جن میں قومی اسمبلی کے 4، خیبر پختونخوا کے 1 اورسندھ اسمبلی کے 2 ارکان شامل ہیں ، الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی ،رکنیت بحال ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر)محمدصفدراور پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنماء عائشہ گلالئی بھی شامل ہیں،جبکہ 45ارکان پارلیمنٹ تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کراسکے

کیپٹن (ر) صفدر، عائشہ گلالئی