خبرنامہ

کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک 32 کروڑ 12 لاکھ 56 ہزارروپے کےفنڈزجاری

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 32 کروڑ 12 لاکھ 56ہزارروپے کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 15 ارب 23 کروڑ 69 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پاک سیکرٹریٹ میں مسجدکی اپ گریڈیشن کے لئے 3کروڑ 99لاکھ، چک شہزاد میں فیڈرل جنرل ہسپتال میں او پی ڈی بلاک کے قیام و تعمیر کے لئے 59 لاکھ، سیف بلڈ ٹرانسفیوژن سروس پراجیکٹ کے لئے 40 لاکھ، اسلام آباد میں 200تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور تزئین وآرائش کے لئے 16کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔