خبرنامہ

گوادر کو ریل نیٹ ورک سے ملایا جائے: سعد

لاہور: (ملت+اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے حکوم کو ہدایت کی ہے کہ گوادر ریلوے سٹیشن اور دیگر ضروریات کے لئے زمینوں کی خریداری کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے حکام سے کہا ہے کہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں ریلویز کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر سے تجربہ کار لوگ لئے جائیں، میرٹ پر بھرتیاں اور خصوصی تنخواہ کا پیکج دے کر اہل افراد کو گوادر میں تعینات کیا جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال، شاہدرہ سیکشن کے ٹریک کی اپ گریڈیشن پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔