ملت آن لائن، اے پی پی…وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی مسائل کے حل کیلئے ہر ڈویژن اور سرکل کو مانیٹرکیا جائے گا, رمضان المبارک کیلئے اضافی ٹرانسفارمرز فراہم کردیئے گئے ہیں , اوور لوڈنگ کا شکار ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کررہے ہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیسکو کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے ,لیسکومیں 66کے وی کے تمام گرڈ اسٹیشنز کو 132کے وی میں تبدیل کردیا گیا ہے , اس اقدام سے کم وولٹیج کے مسئلے پر قابوپانے میں مدد ملی ہے تاہم غازی شیخوپورہ کالا شاہ کاکوایسے گرڈ اسٹیشن ہیں جو کچھ تاخیر کاشکار ہوتے ہیں جن کی وجہ سے چند مقامات ایسے ہیں جہاں کچھ مسائل ہیں , انشاء اللہ کوشش ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے پہلے راوی گرڈ اور کالا شاہ کاکو گرڈ سے متعلقہ مسائل کو حل کرلیا جائے, لیسکو میں 270کے قریب کئی ٹرانسیمیشن لائن بچھائی ہے تاکہ ان تمام معاملات کو حل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورلوڈنگ کا شکار ٹرانسفارمرز کو بھی اپ گریڈ کررہے ہیں , رمضان المبارک کیلئے ہر ڈویژن اور سرکل کو اضافی ٹرانسفارمرز فراہم کئے گئے ہیں , ہر سرکل اور ڈویژن میں 64-64اضافی ٹرانسفارمرز رکھے ہیں تاکہ اگر کوئی ٹرانسفارمرخراب ہوجائے تو اسے 12گھنٹے سے پہلے تبدیل کردیا جائے, پچھلی مرتبہ 4000ٹرانسفارمرز جلے تھے جس سے ڈھائی سے تین ارب روپے کا نقصان ہوا تھا ۔ ہمارے پاس 600کے قریب ٹرالی ٹرانسفارمرز بھی ہیں تاکہ شکایت کی صورت میں فوری ان سے کام چلایا جاسکے ۔ 12رکنی مانیٹرنگ ٹاسک فورس قائم کریں گے جو ہر سرکل اور ڈویژن کو مانیٹر کرے گی , ہم نے جنکومیں اپنی استعداد کار کو بہتر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 22-27منی کو نیو کلیئر پاور چلانے سے چشمہ سے 325میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جبکہ ساہیوال قادر پاور پلانٹ سے 1000میگاواٹ بجلی اسی مہینے سسٹم میں شامل کردی جائے گی ۔
خبرنامہ
ہزار میگاواٹ بجلی اسی مہینے سسٹم میں شامل ہو جائے گی عابد شیر علی
