خبرنامہ

ہماری حکومت دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول ،شفافیت کو خاص اہمیت دیتی ھے

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول ،شفافیت ، گڈ گورننس کے قیام اور استعداد کار میں اضافے کیلئے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کو خاص اہمیت دیتی ھے۔ اسی لئے ہم ایکسلریٹیڈ ڈیجیٹلائیزیشن کے وژن پر عمل پیرا ہیں تاکہ ملک میں براڈ بینڈ کی تفریق کو ختم کرکے معاشرتی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے اور علمی بنیادوں پر استوار معیشیت کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اردن کی بین الاقوامی معروف کمپنی طلال ابو غزالی آرگنائیزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طلال ابو غزالی کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ایک اعلی سطح کے وفد کو اہم منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ ہماری حکومت دیرپا ترقی کے اھداف کے حصول کیلئے اور شفافیت اور گڈ گورننس کے قیام اور استعداد کار میں اضافے کیلئے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کو خاص اہمیت دیتی ھے۔ اسی لئے ہم ایکسلریٹیڈ ڈیجیٹائیزیشن کے وژن پر عمل پیرا ہیں تاکہ ملک میں براڈ بینڈ کی تفریق کو ختم کرکے معاشرتی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے اور علمی بنیادوں پر استوار معیشیت کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔۔ وزیر مملکت انوشہ رحمٰن نے کہا کہ ہم دیرپا ترقی کے ضمن میں طے کردہ اہداف (SDGs) کے حصول کیلئے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔ ہم نے یتیم اور نادار بچیوں کو جدید تکنیکی علوم اور مہارت سے بہرہ ور کرنے کیلئے بیت المال کے تحت چلنے والے 150 وومن ایمپاورمنٹ سنٹرز میں جدید کمپیوٹر لیبارٹریز قائم کی ہیں۔ اور یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے تحت دور دراز دیہی پسماندہ علاقوں کی نادار خواتین کو موبائیل فونز کی فراہمی کے منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ انوشہ رحمٰن نے کہا کہ ہم نے نیشنل آئی سی ٹی اینڈ آر اینڈ ڈی فنڈ کمپنی کے تحت آئی ٹی سے وابستہ نوجوانوں کی عملی تربیت اور بین الاقوامی سطح کی تحقیق کے فروغ کیلئے قومی سطح پر نیشنل انکیوبیشن سنڑ قائم کرنے جا رہے ہیں۔ تاکہ ہماری نوجوان نسل کو ایک اعلیٰ پلیٹ فارم میسر آسکے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔یونیورسل سروسز فنڈ کمپنی کے سی ای او نے شرکائے وفد کو “براڈبینڈ فار سسٹین ایبل ڈولپمنٹ “کے حوالے سے پورے ملک میں یکسان براڈ بینڈ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف 2018 کے آغاز تک پورے ملک بشمول پسماندہ دیہی علاقوں تک براڈ بینڈ کی جدید سہولیات فراہم کرنا ھے۔ وفد کو ای گورننس ، ڈیجیٹل سروسز ، فنانشل انکلیوژن، ٹیکنالوجی کے ذریعے وومن ایمپاورمنٹ ، براڈبینڈ و دیگر ٹیلی کام سروسز کی عام آدمی کی پہنچ تک لانے کیلئے کم قیمت میں فراہمی، اور بین الاقوامی معیار کی انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کے قیام کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی شبانہ روز کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈاکٹر طلال ابو غزالی نے وزیر مملکت انوشہ رحمٰن کو بتایہ کہ انکی آرگنائیزیشن ورچوئل یونیورسٹی کی طرح بین الاقوامی سطح پر آن لائن پروفیشنل سرٹیفکیشن اور اسی طرح کے کئی دوسرے جامع تعلیمی منصوبے شروع کیے ہوئے ہے۔ ھردواطراف نے دیرپا ترقی کے اھداف کے حصول کیلئے مشترکہ منصوبوں پر باہمی تعاون اور مل جل کر کام کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر طلال ابو غزالی آرگنائیزیشن اور ورچوئیل یونیورسٹی و نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کے مابین دو معاھدوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔ ابو طلال غزالی نے حکومت پاکستان اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عندیہ دیا کہ انکی آرگنائیزیشن پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرے گی اور عنقریب اسلام آباد اور لاہور میں اپنے دفاتر قائم کرے گی۔