خبرنامہ

ہماری پوری کوشش ہے کہ چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ (ن) کا ہی ہو، رانا افضل

ہماری پوری

ہماری پوری کوشش ہے کہ چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ (ن) کا ہی ہو، رانا محمد افضل

اسلام آباد(ملت آن لائن) وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی ساری سیاست کسی دوسرے کے قدموں میں رکھی ہے، ان کو سیاسی میدان سے نکلنا ہوگا، انہوں نے سیاسی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کیا ہے، وہ اپنے بیس بکرے حلال کر رہے ہیں‘ ہماری پوری کوشش ہے کہ چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ (ن) کا ہی ہو۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ چیئرمین سینیٹ ہمارا ہی ہو۔ سینیٹ انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے پاس 33 سینیٹرز ہیں جبکہ کل 53 سینیٹرز چاہئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ساری سیاست دوسرے کے قدموں میں رکھی ہے، ان کو سیاسی میدان سے باہر نکلنا ہوگا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران کے پلے کچھ نہیں، انہوں نے سیاسی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کیا، انہوں نے اپنے سینیٹرز دوسرے کو دے دیئے، عمران کسی کے کہنے پر چلتا ہے وہ اپنے بیس بکروں کو حلال کر رہے ہیں۔