اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ہم محنت کرتے ہیں قبروں کی کمائی نہیں کھاتے، لوگوں نے بہت زور لگالیا لیکن ہم کہیں نہیں جارہے،لیڈرسیاسی ہو یا فوجی، وہ گھر میں پش اپس لگا کرنہیں بلکہ میدان میں آکراپنے کارکنوں کی قیادت کرتا ہے، ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے، میڈیا انہیں بتائے کہ کیا کل کے جلسے میں 10 لاکھ افراد آئے تھے، ہرہفتے ایل او سی پرجاتے ہیں، پاک فوج کے جوانوں سے ملتے ہیں، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے ، جب میں بولتا ہوں تو حکومت کی ترجمانی کرتا ہوں، اپنے ازلی دشمن کے خلاف بولنا میرے خون میں شامل ہے،کسی کی فرمائش کی ضرروت نہیں۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ان کا انتخابی حلقہ بھارت سے سرحد سے ملحق ہے، وہ ہرہفتے ایل او سی پرجاتے ہیں اور پاک فوج کے جوانوں سے ملتے ہیں، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے ، جب میں بولتا ہوں تو حکومت کی ترجمانی کرتا ہوں، اپنے ازلی دشمن کے خلاف بولنا میرے خون میں شامل ہے، اس کے لئیکسی کی فرمائش کی ضرروت نہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم محنت کرتے ہیں۔ قبروں کی کمائی نہیں کھاتے، لوگوں نے بہت زور لگالیا لیکن ہم کہیں نہیں جارہے۔ لیڈرسیاسی ہو یا فوجی، وہ گھر میں پش اپس لگا کرنہیں بلکہ میدان میں آکراپنے کارکنوں کی قیادت کرتا ہے۔ وہ آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے۔ میڈیا انہیں بتائے کہ کیا کل کے جلسے میں 10 لاکھ افراد آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف گذشتہ تین برس سے ملکی ترقی میں مصروف ہیں،نوازشریف ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں،ہم کیس نہیں جارہے،شور مچانے والے شور مچاتے رہیں گے،بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے،اس کی ہر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ،اس کے خلاف بولنے کیلئے ہمیں کسی کی فرمائش کی ضرورت نہیں۔
خبرنامہ
ہم محنت کرتے ہیں، قبروں کی کمائی نہیں کھاتے، خواجہ آصف
