مظفرآباد:(ملت+آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط سے جمہوریت کے نئے دور کا آغاز ہوا تھا،ہم تو پوری طرح چارٹر آف ڈیموکریسی پر عمل کر رہے ہیں، کوئی میں نہ مانوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہو ہم کیا کرسکتے ہیں،بجلی کی قلت دور کرنے کیلئے کارخانے لگارہے ہیں،اندھیرے ختم کرکے روشنیاں اور اجالے لائیں گے،جمہوریت کا مطلب برداشت کا مادہ رکھنا ہے اور مثبت تنقید کا سامنا کرنا ہے،تعمیری تنقید کو قبول کیا جانا چاہیے،آزادکشمیر میں بجلی منصوبے لگانے کے وسیع مواقع ہیں۔وہ جمعرات کو آزادکشمیر کونسل کے بجٹ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو مثالی مینڈیٹ دیا ہے،ایسا مینڈیٹ قسمت سے کسی جماعت کو ملتا ہے،عوام کے اعتماد پر پورا اترے ہیں،دل سے کام کرنے پر قوم حکومت سے مطمئن ہوجاتی ہے،حکومت کے کام کے عوام کو اثرات ملنے چاہیں،کام کرنے سے عوام حکومت کی اچھائی کا اعتراف کریں گے،ہم قوم کے ہر طبقے کی بلاامتیاز خدمت کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ جمہوریت کا مطلب برداشت کا مادہ رکھنا اور مثبت تنقید کا سامنا کرنا ہے،چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط سے جمہوریت کے نئے دور کا آغاز ہوا تھا کوئی میں نہ مانوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہو تو ہم کیا کرسکتے ہیں،اللہ کا شکر ہے کہ ہماری حکومت ایجنڈے پر عمل درآمد کر رہی ہے،آزادکشمیر میں بجلی منصوبے لگانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،آزادکشمیر میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،بجلی کی قلت دور کرنے کیلئے کارخانے لگارہے ہیں،آزادکشمیر کے افراد بھی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں سڑکوں اور موٹرویز کا جال بچھایا جارہا ہے،ہماری حکومت مقاصد کو حاصل کرکے آگے بڑھ رہی ہے،اندھیرے ختم کرکے روشنیاں اور اجالے لائیں گے،سی پیک پاکستان کی ترقی کیلئے مثالی منصوبہ ہے،سڑکوں کا جو جال بچھ رہا ہے،اسکی پاکستان میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کا مطلب ہی یہ ہے کہ ایک دوسرے کو برداشت کیا جائے،تعمیری تنقید کو قبول کیا جانا چاہیے،میثاق،جمہوریت پر دستخط کئے تھے ہم اس پر قائم ہیں،ہم تو چارٹر آف ڈیموکریسی پر پوری طرح عمل کر رہے ہیں۔۔۔۔(خ م)
خبرنامہ
ہم پوری طرح چارٹر آف ڈیموکریسی پر عمل کر رہے ہیں،وزیراعظم
