یہ کون سا قانون ہےکہ نامکمل ریفرنس پرکارروائی شروع کردیں‘ مریم اورنگزیب
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج تک نوازشریف کے خلاف ثبوت تلاش کے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں سیاسی انتقام کی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ریفرنس سے ثابت ہوگیا ہے کہ پرانا ریفرنس نامکمل تھا، یہ کون سا قانون ہے کہ نامکمل ریفرنس پر کارروائی شروع کردیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ اورعام انتخابات اپنے وقت پرہوں گے، افواہیں 2014 کے دھرنے سے ہی دم توڑنا شروع ہوگئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کواقامہ پرگھربھیجا گیا جبکہ عوام نے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج تک نوازشریف کے خلاف ثبوت تلاش کیے جارہے ہیں، ثبوت دینے والے کس کے رشتے دارہیں سب کوپتہ ہے۔