خبرنامہ

اسلام آباد بند کرنا تباہی‘ نوازشریف ترقی کی علامت ہیں،آصف کرمانی

اسلام آباد(ملت +آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کی باتیں کرنے والے تباہی کی علامت ہے جبکہ نوازشریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے ، عوام 2018میں دھمکیاں دینے والوں کی سیاست کو مکمل بند کردیں گے ۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بند کی باتیں کرنے والے تباہی کی علامت ہے ، دھمکیاں دینے والوں کی سیاست کو عوام پہلے کی طرح 2018میں بھی بند کر دیں گے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم بننے کی ہوس میں پاکستان کے مفاد سے کھیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کی ماضی میں ریکارڈ خدمت کی اور ماضی کی طرح پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر نوازشریف کی قیادت میں جاری رہے گا، وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے ۔