خبرنامہ

اسلام آباد سیکریٹریٹ اور سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف قانون راستہ اپنائے گا‘ پرویز رشید

لاہور(ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد سیکریٹریٹ اور سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف قانون راستہ اپنائے گا ‘جمہوریت پر شب خون نہیں مارا جائے گا ،حکومت پانچ سال پورے کرے گی اور عام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے ۔ بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم سے متعلق عمران خان کے مطالبات سے بھاگے نہیں ہیں۔ عمران خان دھرنوں کے بجائے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن تک رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ اور قومی اداروں میں اپنی پوزیشن کلیئر کریں گے۔ نواز شریف اور شہباز شریف ترقیاتی کاموں کی بدولت اگلا الیکشن بھی جیتیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں پر ویز رشید نے کہا کہ کہ اسلام آباد سیکریٹریٹ اور سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف قانون راستہ اپنائے گا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔