خبرنامہ

اسلام آباد میں 14علماء اورخطبا کے داخلے پرپابندی

اسلام آباد میں 14علماء اورخطبا کے داخلے پرپابندی

اسلام آباد(ملت آن لائن)مقامی انتظامیہ نے محرم الحرام میں نقص امن کے خدشے کے پیش نظر مختلف مکاتب فکرکے 14علماء اور خطبا پر وفاقی دارالحکومت میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

محرم الحرام کے دوران نقص امن سے بچنے کے لیے مختلف مکاتب فکر 14 علما اور خطبا پر وفاقی دارالحکومت کی حدود میں داخل ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ جن علما پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں حافظ محمد صدیق، مولانا الیاس گھمن، علامہ طاہر اشرفی، مولانا عبدالخالق، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا یوسف رضوی، پیر عرفان مشہدی، مولانا خادم حسین رضوی، ڈاکٹر آصف اشرف جلالی، سید ذکر مقبول، حافظ تصدق حسین، مولانا محمد اقبال، علامہ غضنفرتونسوی اور علامہ جعفر جتوئی شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد مشتاق احمد کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یہ تمام علما آئندہ 2 ماہ تک اسلام آباد کی حدود میں نا تو داخل ہوسکیں گے اور نا ہی کسی بھی اجتماع سے خطاب کرسکیں گے۔