خبرنامہ

اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثنااللہ ہوں گے‘ طاہرجمیل کا وزیر اعظم کو خط

لاہور/فیصل آباد (ملت + آئی این پی) اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثنااللہ ہوں گے، فیصل آباد کے ایم پی اے میاں طاہرجمیل نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان کے خلاف وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیاجبکہ صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان نے ان الزامات کا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی خط کا جواب دینا بھی اپنی توہین سمجھتاہوں ۔ منگل کے روزفیصل آباد کے ایم پی اے نے رانا طاہر جمیل نے اپنے اوپر ہونیوالے قاتلانہ حملے کا الزام رانا ثنااللہ پر لگادیا ہے، رانا ثنااللہ کے خلاف وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے،خط کے متن میں لکھا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے ایما پر مجھے قتل کرنے کی سازش تیار کی گئی ،اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار رانا ثنااللہ ہوں گے،مذکورہ ایم پی اے نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے خط میں تحفظ کی اپیل کی ہے۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی کردار سے اچھی طرح واقف ہے، میں طاہر جمیل کے خط کا جواب دینے کو توہین سمجھتا ہوں بے حیثیت لوگ اپنی اہمیت بنانے کیلئے ایسی حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔