خبرنامہ

ایف سی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شبقدر ایف سی ٹریننگ سنٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا۔ جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شبقدر ایف سی ٹریننگ سنٹر پر حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کے خلاف ایف سی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ایف سی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد ناکام بنائے۔ وزیر داخلہ نے شہید ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور بلندی درجات کی دعا کی چوہدری نثار نے شہید اہلکار کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔