خبرنامہ

ببر شیر میدان میں آیا ہے، شیر نکلتے ہیں تو گیڈر بھاگ جاتے ہیں

حیدرآباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ میں دستک دینے کا آغاز کر دیا ہے ، ببر شیر میدان میں آیا ہے ، شیر نکلتے ہیں تو گیڈر بھاگ جاتے ہیں ، آج دہشت گرد بھاگ رہے ہیں ، قانون نافذ کرنے والے ان کا پیچھا کر رہے ہیں اور ٹارگٹ کلرز کی چیخیں پورے ملک میں سنائی دے رہی ہیں ،سندھ کے لوگ پہلے پرویز مشرف کی آمریت سے ڈسے گئے پھر زرداریوں کی حکمرانی نے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے ۔ پیر کو حیدرآباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ورکرز کنونشن کے آغاز پر راحیلہ مگیس اور آپ سب سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، 2013میں حکومت نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کو سونپی گئی تو پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا تھا ، لوڈ شیڈنگ تھی ، ملک میں ہر طرف بدامنی تھی ، آج پاکستان کا بدلہ نقشہ سب کے سامنے ہے ، دہشت گرد بھاگ رہیہیں ، قانون نافذ کرنے والے ان کا پیچھا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کم ہوتی جا رہی ہے ، خزانہ بھر دیا ہے ، ملک تو بدل رہا ہے ، سندھ کے لوتگوں کی زندگی نہیں بدل رہی ، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کی چیخیں پورے ملک میں سنائی دے رہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ پہلے پرویز مشرف کی آمریت سے ڈسے گئے پھر سندھ نے دس سال زرداریوں کی حکمرانی دیکھی ،ز رداریوں کی حکمرانی نے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شہباز شریف اگر پنجاب کا نقشہ بدل سکتے ہیں تو زرداری صاحب سندھ کا نقشہ کیوں بگڑ رہا ہے ، ووٹ لیتے ہو تو کام کرو، ہم نے سندھ میں دستک دینے کا آغاز کردیا ہے ، ببر شیر میدان میں آتے ہیں تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں.