خبرنامہ

بلاول خود کو وزیر اعظم ، والد کو صدر بنانا چاہتے ہیں :رانا تنویر

لاہور: (ملت+اے پی پی) وزیر دفاعی پیداوار نے سیاسی مخالفین پر جارحانہ وار کیا ، رانا تنویر نے کہا بلاول خود کو وزیر اعظم اور والد کو صدر بنانا چاہتے ہیں ، پھوپھی کو بھی کوئی عہدہ دے دیں جبکہ عمران خان انتخابات تک یوٹرن کی سنچری کرلیں گے ۔ وزیر دفاعی پیداوار نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کپتان پر بھی طنز کیا اور بلاول پر بھی الفاظ سے وار کیا ، رانا تنویر نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے علاوہ فریال تالپور کو بھی نشانہ بنایا ۔ پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے رانا تنویر حسین کے الزامات کے حوالے سے جواب دیا کہ رانا صاحب الزام لگانے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں ۔ رانا تنویر نے کپتان پر بھی لفظی حملہ کیا اور یوٹرن کی سنچری بنانے کی بات کی ۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری بولے حکومت کچھ بھی کہے چور کو نہیں چھوڑیں گے