خبرنامہ

بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے: دفترخارجہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کے مطابق سارک سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کا علم بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کی ٹویٹ سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے فیصلے کے حوالے سے انتہائی بوسیدہ توجیہہ پیش کی ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ کل بھوشن یادیو کا بیان بھارتی مداخلت کا ٹھوس ثبوت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے جس کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔