خبرنامہ

بیلا روس کےصدرکےاعزازمیں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب ،گارڈ آف آنرپیش

اسلام آباد: (ملت+ آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا ، مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فوج کے مسلح دستے نے بیلا روس کے صدر کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بیلا روس کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ کے ارکان کا بیلا روس کے صدر سے تعارف بھی کروایا جبکہ بیلا روس کے صدر نے وزیراعظم سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا۔ (ن غ)