خبرنامہ

تسمینہ شیخ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کرینگی

اسکاٹ لینڈ:(ملت+اے پی پی) اسکاٹ لینڈ کی رکن پارلیمنٹ تسمینہ شیخ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں اسکاٹ لینڈ کی معاونت سے جاری منصوبوں پر کام کرنا چاہتی ہیں، جس کے لیے وہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کریں گی تسمینہ شیخ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اسکاٹ لینڈ کی معاونت سے جاری منصوبوں پر کام کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرنے کل اسلام آباد جارہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں تعلیم ،غیرت کے نام پرقتل اور عورتوں کو بااختیار بنانے کے لیےمختلف منصوبوں پر کام کرنا چاہتی ہیں جسکے لیے انہیں ویسٹ منسٹر فاؤنڈیشن فار ڈیموکریسی کی مدد حاصل ہے۔ تسمینہ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ و ہ ان پروجیکٹس کے حوالے سے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کرینگی۔