خبرنامہ

تین سال میں ٹیکس دہندگان کی تعداد ایک لاکھ 51ہزار بڑھی ،وزرات خزانہ

اسلام آباد(ملت+آئی این پی )وزرات خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ 2013-14سے 2015-16(گذشتہ تین سال)کے دوران انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے فعال ٹیکس دھندگان کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ 51ہزار کا اضافہ ہوا۔وزرات خزانہ نے دستاویزی رپورٹ میں آگاہ کیا ہے کہ مالی سال 2013-14میں تقریباً 9لاکھ 27ہزار فعال ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، 2014-15فعال ٹیکس دہندگان میں اضافہ ہوا اور کے 10لاکھ64ہزار ہوگئے جنہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جبکہ 2015-16میں 10لاکھ75ہزار فعال ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔