خبرنامہ

جس ہوٹل میں ٹھہرا وہاں لکھا تھا کہ پانی پینے کے قابل نہیں

گوادر (ملت + آئی این پی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گوادر جلسے سے خطاب کے دورا ن پینے کے صاف پانی کا تذکرہ کرتے ہئے کہا کہ جس ہوٹل میں ٹھہرا ہوا ہوں اس میں بھی لکھا ہے کہ پانی پینے کے قابل نہیں ‘ اگر ہوٹل کا پانی ایسا ہے تو غریب بستیوں کا کیسا ہو گا ۔ جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف نے گوادر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ہوٹل میں رات کو ٹھہرا تھا وہاں لکھا تھا کہ یہ پانی پینے کے قابل نہیں ۔ اگر ہوٹل کا پانی پینے کے قابل نہیں تو اندازہ کریں کہ غریب بستیوں کا کیسا ہو گا۔