خبرنامہ

حکومت بنیادی مسائل پر توجہ دے رہی ہے: احسن

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت توانائی، پانی اور بہتر خوراک کی فراہمی کے لئے کام کر رہی ہے،2013 میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی جو آج بہت کم ہو گئی ہے ،توانائی کے شعبے میں تاریخ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے 2018 میں 11000 بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ جمعرات کو بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں توانائی ، پانی اور فوڈ سیکورٹی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے دیامیر بھاشا ڈیم سمیت کئی اور ڈیم بنائے جا رہے ہیں۔پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پاکستان پہلا ملک ہے جس کی پارلیمنٹ نے متفقہ قرارداد منظور کیے۔حکومت تعلیم ،صحت،اور غربت کے ساتھ ساتھ توانائی ، پانی اور خوراک کی فراہمی کے لئے بھی کام کر رہی ہیں۔ویژن 2025 پاکستان کی ترقی کا روڈ میپ مہیا کرتا ہے۔پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور نوجوانوں کو مثبت تبدیلی کے لئے اپناکردار ادا کرنا ہو گا۔ سی پیک ک صورت میں پاکستان کو بہترین مو قع ملا یے