خبرنامہ

حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی‘ صدیق الفاروق

لاہور(ملت + آئی این پی) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چےئر مین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی‘عمران کی زبان پاکستان کے ساتھ اور تلوار غیر ملکیوں کے ساتھ ہے ان کا بنیادی مقصد پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط نہ ہوسکے‘فوج اور حکومت کو آئین پاکستان کے مطابق چلنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آئی این پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ عمران خان کا دماغ یو ٹرن،دل گیدر بگدیوں اور روح موقف تبدیل کرنے کی ماہر ہے۔وہ عوام کے عدالت میں اپنا مقدمہ بری طرح ہار چکے ہیں ۔وہ جو کچھ کررہے ہیں وہ انٹی پاکستان ہے۔اقتصادی ترقی کے پروگرامز کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ضمنی انتخابات میں عوام نے ان کو بری طرح مسرد کردیا ہے کیونکہ عوام ان کو چہرہ پہچان چکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا ایران اور بھارت سی پیک کے ممبر بنے اس سے کظے میں مزید خوشحالی آئے گی ۔ہم پر امن لوگ ہیں اور اپنے ہمسایوں سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔