خبرنامہ

حکومت نے قبائلی اضلاع میں بحالی وتعمیرنو کےلئےتین سال کے دوران فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو55ارب روپےفراہم کئے

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) حکومت نے قبائلی اضلاع میں بحالی و تعمیرنو کے لئے گزشتہ تین سالوں کے دوران فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 55 ارب روپے فراہم کئے۔ فاٹا کے تعمیرنو و بحالی کے ادارے کے حکام نے جمعرات کو ’’ملت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے قبائلی اضلاع میں بحالی و تعمیرنو کے منصوبہ جات کے لئے گزشتہ تین سالوں کے دوران ایف ڈی ایم اے کو 55 ارب فراہم کئے ہیں جن سے فاٹا قبائلی اضلاع میں روڈ کے منصوبہ جات، صحت کے منصوبہ جات، وانا میں ایگریکلچر پارک اور ہاؤسنگ کے منصوبہ جات سمیت دیگر منصوبوں پر اب تک 55 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔