خبرنامہ

حکومت پائیدار ترقی کے حصول، شفافیت اور بہتر حکمرانی کیلئے آئی سی ٹیز سے استفادہ کر رہی ہے: صدر

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) صدر ممنون حسین نے کہا کہ حکومت پائیدار ترقی کے حصول، شفافیت اور بہتر حکمرانی کے لیے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹیز) سے استفادہ کر رہی ہے، آئی سی ٹی سیکٹر پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لیے ایک پرکشش شعبہ بن گیا ہے، ٹیگ تنظیم حکومت پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستانی مارکیٹوں میں ڈیجیٹل سروس متعارف کرانے کی حکمت عملی اپنائے۔ وہ بدھ کو ایوان صدر میں طلال ابو غزالی (ٹیگ) تنظیم کے صدر ڈاکٹر طلال ابوغزالی کے سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ صدر مملکت نے ٹیگ تنظیم کی کاوشوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ سماجی تعلقات اوراقتصادی ترقی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے پائیدار ترقی کے حصول کے لئے ڈاکٹر ابو غزالی کی سرپرستی میں مختلف شعبوں میں شراکت داری کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر غزالی نے پاکستان اور اردن کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ان کو ششوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسلم امہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ تعاون اور مشترکہ منصوبوں کو بہتر کرنے کے لیے آئی سی ٹی اور سائنسی علوم کو استعمال کرنا چاہئے۔صدر مملکت نے کہا کہ ٹیگ تنظیم حکومت پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستانی مارکیٹوں میں ڈیجیٹل سروس متعارف کرانے کے لیے حکمت عملی اپنائیں۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے ٹیگ تنظیم دونوں ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کے پروگراموں میں اضافے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر صدر ٹیگ تنظیم ڈاکٹر ابو طلال نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تنظیم کی خدمات کے بارے میں صدر مملکت ممنون حسین کو آگاہ کیا اوراس کا خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر طلا لنے کہا کہ پاکستان آئی سی ٹی کے شعبے میں مسلم ممالک میں اپنا قائدانہ کردار ادا کریگا۔