خبرنامہ

حکومت کاشتکاروں کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کررہی ہے: صدر

اسلام آباد: (ملت+ آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان اقدامات کر رہا ہے اور اس میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر تنظیم کا تعاون ضرو ری ہے۔ وہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر تنظیم (ایف اے او) کے ڈائریکٹر جنرل جوز گرازینو ڈی سلوا سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جس میں وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایف اے او غربت کے خاتمے ، غذائی تحفظ ، ذریعہ معاش خوراک اور دیہی ترقی کے شعبوں میں اہم اقدامات کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ تنظیم آفت زدہ علاقوں میں عارضی بے گھر افراد کی بحالی ،جانوروں اوران سے لگنے والی بیماریوں سیبچاو کے لییاپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہی ہے اور امیدکا اظہار کیا کہ و ہ اس مشن کو آگے بھی لے کر چلے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے زرعی اجناس کے کئی شعبوں میں خود کفالت حاصل کر لی ہے اورفوڈ اینڈ ایگریکلچر تنظیم کے تعاون کی وجہ سے بہت ساری زرعی اجناس درآمد کر رہا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر زراعت کی ترقی اور چھوٹے کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جس میں ہمیں فوڈ اینڈ ایگریکلچر تنظیم سمیت دیگر عالمی اداروں کا تعاون درکا ر ہو گا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں جس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف اے او جوز گرازینو ڈی سلوا نیکہا کہ پاکستان کازرعی اجناس پیدا کرنے اور برآمد کرنے میں بہت اہم کردار ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے تنظیمی سرگرمیوں کے بارے میں صدر مملکت کو آگاہ کیا۔