خبرنامہ

خسارے میں چلنے والے اداروں کے نقصانات کا حجم ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز

خسارے میں چلنے والے اداروں کے نقصانات کا حجم ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز

اسلام آباد:(ًلت آن لائن) وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ ملک میں خسارے سے چلنے والے اداروں کے نقصانات کا حجم ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ خسارے سے چلنے والے اداروں کی نجکاری سے 600 ارب روپے بجائے جاسکتے ہیں۔ خسارے سے چلنے والے ادارے ملکی خزانے پر بڑا بوجھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ خسارے میں چلنے والے اداروں پر قرضوں اور واجبات کا حجم ایک ہزار 33 ارب روپے ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی واحد قومی ایئر لائن پر قرضوں اور خسارے کا بوجھ بڑھتا چلا جارہا ہے۔ پی آئی اے پر واجب الاادا رقم کا حجم سوا 300 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز بدستور خزانے پر بوجھ ہے لیکن ملکی خزانے سے تنخواہوں کی مد میں 76 کروڑ روپے دیے جارہے ہیں۔ اگر خسارے سے چلنے والے اداروں کی نجکاری کر لی جائے تو سالانہ 600 ارب روپے بچائے جاسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کے نقصانات بے قابو ہوچکے ہیں۔ قرضوں اورخسارےکا حجم 1 ہزار 33 ارب روپے ہوگیا ہے۔ پی آئی اے کے قرضے اور خسارہ کا حجم 325 ارب روپے ہے۔