خبرنامہ

خودمختار ادارے پہلے کی طرح کام کریں گے: ڈار

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) اوگرا سمیت پانچ اہم ریگولیٹر اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنے پر اپوزیشن کے شور شرابے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار وضاحت دینے آ گئے۔ دنیا کامران خان کیساتھ میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ریگولیٹر اداروں کے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات کا ڈرافٹ تیار کر لیا، سفارشات الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں خواتین کے دس فیصد سے کم ووٹ والے حلقے میں الیکشن کالعدم قرار دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔