خبرنامہ

خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی امداد سے چلنے والے مدرسے فرادی قوت فراہم کررہے ہیں: خواجہ آصف

عمران خان جلسوں سے وزیراعظم نہیں

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی امداد سے چلنے والے مدرسے پی ٹی آئی کی اسلام آباد بند کرنے کی کوششوں میں افرادی قوت فراہم کررہے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومت کی امداد پر چلنے والے مدرسے حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے مدرسے پی ٹی آئی کی اسلام آباد بند کرنے کو کوشش میں افرادی قوت فراہم کررہے ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دو نومبر کے اقدام کے لئے مدرسے تحریک انصاف کو بندے فراہم کر رہے ہیں ۔