خبرنامہ

دہشتگردی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے: وزیر اعظم

سرائیوو: (ملت+اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف نے بوسنیا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوسنیا اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے، تجارتی اور معاشی تعلقات مضبوط اور مستحکم دوستی کی بنیاد ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان توانائی کے بحران پر قابو پا رہا ہے، دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔