خبرنامہ

سائبر کرائم بل کے رولز ابھی تک تیار نہیں کئے گئے، متعلقہ حکام رولز کو جلد حتمی شکل دیں تو اس حوالے سے پیشرفت ہو سکتی ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سائبر کرائم بل کے رولز ابھی تک تیار نہیں کئے گئے، یہ تکنیکی اور پیچیدہ معاملہ ہے، رولز کو جلد حتمی شکل دی جانی چاہئے۔ بدھ کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائبر کرائمز کے تحت مختلف لوگوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے لیکن ان سے تفتیش کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کی پیشیاں بھی نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تربیت بھی ضروری ہے، ججوں، وکلاء اور تفتیش کرنے والوں کو بھی تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ متعلقہ حکام رولز کو جلد حتمی شکل دیں تو اس حوالے سے پیشرفت ہو سکتی ہے۔