خبرنامہ

سابق وزیر، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار محمد یوسف کی بنوں میں انتخابی امیدوار اکرم خان درانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ (اے پی پی) سابق وزیر، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار محمد یوسف نے بنوں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اکرم خان دورانی کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں سردار محمد یوسف نے کہاکہ عام انتخابات 2018ء کاپر امن انعقاد ریاست کی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے سابق وفاقی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ حملے کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ خاندانوں سے افسوس، ہمدردی کااظہار کیا ہے جبکہ حملے کے نتیجہ میں زخمی ہونے والوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔