خبرنامہ

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کا پاکستانی عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امورکےانتظامات پراعتمادکااظہار

اسلام آباد ۔ 20 اگست (ملت+اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے پاکستانی عازمین حج کے لیے کیےجانے والے انتظامات پر اپنے مکمل اعتمادکااظہارکیاہے۔اتوارکویہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے ڈائریکٹرجنرل حج ڈاکٹرساجد یوسفانی کی ٹیم میں شامل رضاکاروں کی سخت محنت اورلگن کے جذبہ سے کام کرنے کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی عازمین کوسہولیات دینے کے حوالے سے پاکستانی مشن اورحج ڈائریکٹوریٹ کے درمیان تعاون کوسراہا۔انہوں نے پاکستانی حجاج سے وطن عزیز اورمسلم امہ کی ترقی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگنے پر زوردیا۔پاکستانی سفیر نے حکومت پاکستان اورپاکستانی عوام کی جانب سے عازمین کے لیے اقدامات اورخصوصی توجہ پر سعودی عرب کے فرمانرواء اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا۔