خبرنامہ

سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا 1956ء کی جنگ کے ہیرو سپاہی مقبول حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر و ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خان سوری نے 1956ء کی جنگ کے ہیرو سپاہی مقبول حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہاکہ سپاہی مقبول حسین نے ملک کے دفاع کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں، اس لئے وہ قومی ہیرو ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔