خبرنامہ

سیاسی جماعتوں کو مصنوعی موت نہیں مارا جاسکتا، سعد رفیق

سیاسی جماعتوں کو مصنوعی موت نہیں مارا جاسکتا، سعد رفیق

اوکاڑہ:(ملت آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مصنوعی موت نہیں مارا جاسکتا، عام انتخابات میں چند ماہ رہ گئے ہیں، مخالفین صبر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سعد رفیق نے کہا کہ استعفیٰ مانگنے والے اسعتفی دیکر چلے گئے، لکھ لیں شیخ رشید 31 جنوری سے پہلے استعفیٰ نہیں دیں گے، شیخ رشید کو پتہ ہے کہ اگر 31 جنوری سے پہلے استعفیٰ دیا تو ضمنی انتخاب ہوجائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو گالی دیتے ہیں ان کا احتساب عوام خود کرلیں گے، لعنتی کہنا یا گالی دینا ن لیگ کا شیوہ نہیں، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کو مصنوعی طریقے سے سیاست کو دور نہیں کیا جاسکتا، نااہلی کے فیصلے نے سن لیگ کے جلسے کی رونق اور بڑھادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی ہوئی لیکن پیپلزپارٹی ختم نہیں ہوئی، بھٹو قبر سے بھی سیاسی میدان جیتتا رہا، بھلا ہو زرداری کا جنہوں نے پیپلزپارٹی کو ختم کردیا۔
اداروں اور سیاسی جماعتوں‌ میں‌ موجود سازشی لوگ مہم جوئی سے باز رہیں، سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ استعفےٰ مانگنے اور دینے کا رواج ختم ہوجانا چاہئے، سب لوگ صحت مند سیاسی مقابلے کیلئے تیار ہوجائیں۔ سعد رفیق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ بدحواسی میں پاگلوں کی طرح پاکستان کے خلاف بیان دے رہا ہے۔