خبرنامہ

سیلز ٹیکس ریٹرن کی مد میں 8.74 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے پر وزیراعظم عمران خان اوران کی اقتصادی ٹیم سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا اظہار تشکر

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن)آل پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن( پی ٹی ای اے) نے ٹیکسٹائل کے شعبے کیلئے سیلز ٹیکس ریٹرن کی مد میں 8.74 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے پروزیراعظم عمران خان اوران کی اقتصادی ٹیم کا شکریہ ادا کیاہے۔ ایسوسی ایشن کی طرف سے جمعرات کویہاں جاری بیان میں حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل شعبہ کیلئے آر ایل این جی کی قیمت 6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقررکرنے کے حکومتی اقدام کوبھی سراہا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بصیرت افروز فیصلے پاکستان کو مستحکم اورترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔بیان میں اس امید کا اظہارکیا گیاہے کہ حکومت ٹیکسٹائل شعبہ کی برآمدات میں حائل مشکلات اوررکاوٹوں کو دورکرنے کیلئے بھی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی