خبرنامہ

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اسحاق ڈارسے استعفی کا مطالبہ

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اسحاق ڈارسے استعفی کا مطالبہ

اسلام آباد(ملت آن لائن)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے استعفی کا مطالبہ کردیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے گھر نیب ٹیم کی آمد کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ سینیٹرفتح محمد حسنی نے کہا کہ جس وزیر کے گھر پرچھاپے پڑ رہے ہوں اسے عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، ان کے لیے باعزت طریقہ یہی ہے کہ وہ استعفی دے دیں۔

چئیرمین کمیٹی سینیٹرسلیم مانڈوی مالا نے کہا کہ اسحاق ڈاراپنے مسائل میں ملک اوروزارت کو بدنام نہ کریں، جب تک اسحاق ڈار استعفی نہیں دیں گے پاکستان کی بدنامی ہوتی رہے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرمحسن عزیزنے بھی ملکی مفاد میں وزیر خزانہ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا جب کہ اجلاس میں شریک سینیٹر الیاس بلورنے کہا کہ وہ اسحاق ڈارسے اس معاملہ متعلق ضرور رابطہ کریں گے۔