خبرنامہ

شوقیہ سیاست دانوں اور اقتدار کیلئے شارٹ کٹ کے دلدادہ کھلاڑیوں سے مکمل نجات ملے گی: علی اکبر گجر

کراچی (ملت + آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو شوقیہ سیاست دانوں اور اقتدار کے لئے شارٹ کٹ کے دلدادہ کھلاڑیوں سے مکمل نجات ملے گی. قائد پر اعتماد کااعادہ اس بات کی دلیل ہے کہ موجودہ علاقائی اور عالمی حالات میں پاکستان اور میاں محمدنواز شریف کی قیادت ایک دوسرے کے لئے ناگزیر ہیں. اقتدار میں رہتے ہوئے جمہوری روایات پر عمل اور قانونی تقاضے پورے کر کے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت جمہوری اقدار کی پیروی میں بھی سرخرو ہوئی ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر، علمامشائخ ونگ کے سید ازہر شاہ ہمدانی، وکلا ونگ کے غلام مصطفی ایڈووکیٹ ،کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا، جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر، مسلم لیگ(ن) ضلع جنوبی کے صدر سلطان بہادر، ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر، ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری اسلم خٹک، صوبائی نائب صدرصالحین تنولی، وفاقی وزیر کے کوآرڈینیٹرسردار نذیر،، ڈاکٹر صفدر جاوید ، چئیرمین محمدرفیق، چےئرمین چوہدری اسد حسین ،چےئرمین وقار تنولی،چےئرمین پرویز تنولی ،چےئرمین فردوس خان،چےئرمین تنویر جدون،چےئرمین حاجی قاسم مندرا،چےئرمین محمدحسین چانیا، وائس چےئرمیں نعیم خان،وائس چےئرمین شیخ کاشف احمد، اقبال خاکسار، قاضی زاہد، غلام حیدر ڈولی، پی ایس 90 کے صدر ایوب شاہ، راجہ مہربان حاجی محمد اقبال نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وہ دن بھی آئے گا پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہوگی اور مقابلے کے لئے کوئی تانگہ تیر یا بلا پارٹی موجود نہیں ہوگی اور عوام کے تعاون کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن) بحیثیت جماعت بلا مقابلہ انتخابی معرکے بھی جیتے گی. علی اکبر گجر نے قائد میاں محمد نواز شریف اور پارٹی کے تمام نومنتخب عہدے داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف اور ان کی بہترین ٹیم کے ہاتھوں میں ہے. ہم یہ بات کہنے میں حق بجانب ہیں کہ آج کی مسلم لیگ(ن ) پاکستان کی آزادی کی تحریک چلانے والی مسلم لیگ کا متبادل ثابت ہو رہی ہے. موجودہ قیادت اور میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی میں ہم مستقبل قریب اور بعید کے ہر انتخابی معرکے میں سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا کر یہ ثابت کریں گے کہ پاکستان میں کوئی لیڈر اور کوئی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) اور میاں محمد نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔