خبرنامہ

صدر مملکت اور وزیراعظم سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) صدرممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقات کی ‘ ملاقات میں وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف اور ان کے اہلخانہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا‘ وزیراعظم نے آرمی چیف کی حیثیت سے جنرل راحیل شریف کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔ پیر کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صدر ممنون حسین سے الوداعی ملاقات کی ۔ملاقات میں صدر مملکت نے جنرل راحیل شریف کی ملک کے لئے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ آرمی چیف نے فرائض کی انجام دہی میں صدر مملکت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے بھی الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور آرمی چیف کی حیثیت سے جنرل راحیل شریف کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔ (ن غ)