خبرنامہ

صدر کی اسحا ق ڈار کو بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد(ملت+آئی این پی)صدر مملکت ممنو ن حسین نے وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کو ایشیاء کے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔اتوار کو صدر مملکت ممنو ن حسین نے وزیرخزانہ کو ٹیلی فون کیا اور ایشیاء کے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار معاشی استحکام اور عوام کی خوشحالی کیلئے کام جاری رکھیں،بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ اسحاق ڈار کی بہترین پالیسیوں کا اعتراف ہے۔