خبرنامہ

ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے فیصلوں کے خلاف اپیل جمع کروانے کا آج آخری دن:الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں آج ہفتہ تک جمع کرائی جا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان اپیلوں کو 13 ستمبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 15ستمبر کو واپس لئے جا سکیں گے جبکہ 16 ستمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے، پولنگ 14اکتوبر کو ہوگی۔