خبرنامہ

طارق فاطمی کی جان مکین سمیت اہم شخصیات سے ملاقات

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکہ میں جان مکین ، باب کارکر اور ایلیٹ اینگل سے ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں کے دوران طارق فاطمی نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ طارق فاطمی نے امریکہ وفد کو ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔ طارق فاطمی نے امریکی وفد کو خطے میں درپیش چینلجز اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ علاوہ ازیں طارق فاطمی نے امریکی شخصیات سے افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر بھی گفتگو کی ۔