خبرنامہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2018ء کے داخلے مکمل

اسلام آباد ۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2018ء کے داخلوں کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور یونیورسٹی نے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب تمام امیدواروں کے کوائف اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردیئے ہیں۔طلبہ اپنے داخلے کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایڈمشن انکوائری باکس کے ذیل میں ایڈمیشن کنفرمیشن فولڈرسے کرسکتے ہیں۔اسی طرح اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کی تفصیلات ایڈمشن انکوائری کے باکس کے ذیل میں ‘ایڈمیشن آبجکشن’ فولڈر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں” یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا ہے کہ جن امیدواروں کو داخلے کی تصدیق یا اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کے باکس سے اپنے داخلے کے بارے میں کسی قسم کی
معلومات حاصل نہ ہوں ٗ تو انہیں چاہئیے کہ فوری طور پر یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈوپلیکیٹ داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرکے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ ٗ بلاک نمبر 4 میں واقع آئی ایم یو سیکشن کے ایڈریس پر جلد از جلد ارسال کردیں۔یونیورسٹی کے پہلے سے جاری طلبہ ڈوپلیکیٹ داخلہ فارم کے ساتھ جمع شدہ فیس کی رسید کی فوٹوکاپی منسلک کریں جبکہ نئے طلبہ ڈوپلیکیٹ داخلہ فارم کے ساتھ اپنے تصدیق شدہ اسناد کی فوٹو کاپی اور ایک پاسپورٹ سائز تصویر ارسال کریں،ڈوپلیکیٹ داخلہ فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ20 جولائی ہے،جن امیدواروں کے داخلہ فارمز آخری تاریخ کے بعد موصول ہوں گے ٗ انہیں اگلے سمسٹر میں داخلہ دیا جائے گا اور ان کی جمع شدہ فیس کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔