خبرنامہ

عمران تلاشی لینے نہیں ، دینے الیکشن کمیشن جائینگے،طلال چودھری

اسلام آباد (ملت + آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما ورکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا احتساب تو کئی بار ہوچکا ہے، پہلی بارخان صاحب کے احتساب کی باری آرہی ہے۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان تلاشی لینے نہیں تلاشی دینے الیکشن کمیشن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی عمران خان پر الزام لگا وہ کہہ دیتے ہیں کرکٹ کھیلتا ہوں،کرکٹ کھیلنے سے چوری جائز نہیں ہوجاتی۔