خبرنامہ

عمران خان اور جہانگیر ترین ٹیکنیکل گراؤنڈ پر بھاگ گئے،دانیال عزیز

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین ٹیکنیکل گراؤنڈ پر بھاگ گئے‘ تحریک انصاف تحریک الزام بن گئی ہے‘ تحریک انصاف کے پاس سیاسی قد کاٹھ نہیں‘ عمرا ن خان اپنی جیت کو توڑ مروڑ کر عوام کے سامنے پیش کریں گے‘ عمران خان آپ کو جواب دینا ہوگا‘ اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جانے کا حق رکھتے ہیں۔ جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں آج بہت بڑا انکشاف ہوا ہے تحریک انصاف نے مختلف جماعتوں پر الزامات لگائے۔ تحریک انصاف تحریک الزام بن گئی ہے۔ الزام خان نے الزام لگایا تمام جماعتیں حکم امتناعی کے پیچھے چھپتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور خاندان نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کیا۔ عمران خان اور جہانگیر ترین ٹیکنیکل گراؤنڈ پر بھاگ گئے ہیں ثبوت دینے کے بجائے یہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھاگ گئے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس سیاسی قوت‘ قد کاٹھ نہیں عمران خان اپنی جیت کو توڑ مروڑ کر عوام کے سامنے پیش کریں گے عمران خان آپ کو جواب دینا ہوگا اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جانے کا حق رکھتے ہیں۔ (ن غ)