خبرنامہ

عمران خان نے اپنی پارٹی کوبند گلی میں ’’بند ‘‘کرد یا‘سینیٹر مشاہد اللہ

عمران خان کی وزیر اعظم بننے کی خواہش پوری نہیں ہوگی‘ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی گفتگو
لاہور(ملت+آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف جہاں سے مر ضی استعفیٰ دے ضمنی انتخابات ہی ہوں گے ‘عمران خان نے اپنی غلط پا لیسوں کی وجہ سے اپنی پارٹی کو بند گلی میں ’’بند ‘‘کرد یا ‘عمران خان کی وزیر اعظم بننے اور (ن) لیگ کی حکومت کے خاتمے کی خواہش پوری نہیں ہوگی ‘پیپلزپارٹی نے کر پشن کے ریکارڈقا ئم کیے ہیں (ن) لیگ کا کسی کے ساتھ کوئی مک مکاؤ نہیں ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ تحر یک انصاف کی شہر وں کو بند کر نے کی سیاست کا حشر کا بھی دھر نوں جیسا ہی ہوگا اور عمران خان پھر کہے گے میں آج کے بعد کسی شہر کو بند کر نے کال نہیں دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈہ صرف ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نا اور وزیر اعظم بننا ہے مگر انکی یہ دونوں خواہش پوری نہیں ہوگی اور ملک میں عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت پر ہی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف خیبر پختونخواہ سمیت جہاں مر ضی استعفیٰ دیں وہاں آئین کے مطابق ضمنی انتخابات ہی ہوں گے ۔