خبرنامہ

عمران نہیں جو کہہ دوں ریلوے میں سب ٹھیک کردوں گا: سعد

کراچی:(ملت+اے پی پی) کراچی کینٹ لوکو شیڈ میں ریلوے مزدور یونین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی میں 40سال پہلے ٹرام چلتی تھی اب سڑکیں ٹوٹ گئیں، کچرے کے ڈھیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1972 سے ریلوے کی تباہی کا آغاز ہوا، اگر کوئی کہے کہ ریلوے ٹھیک ہو جائے گی تو ایسا نہیں ہو سکتا۔ میں عمران خان نہیں جو کہہ دوں ریلوے میں سب ٹھیک کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ریلوے کی بحالی کیلئے آیا ہوں، یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ خسارہ بڑھ گیا تو ریلوے کی نجکاری ہو جائے گی۔ ابھی کام چلا ہے مزدور فیصلہ کریں انڈہ لینا ہے یا مرغی ذبح کرنی ہے۔2017 کے آخر میں مزدروں کو سروس سٹرکچر دیں گے جو ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار ہو گا۔ ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ بدمعاشوں اور بلیک میلرز کو نہیں چھوڑینگے۔ اب نئے انجن آرہے ہیں، آپ نے ان انجنوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کرنی ہے۔ سعد رفیق کا مزدوروں سے محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کا حلف لیا۔