خبرنامہ

فاٹا میں مختلف منصوبوں کیلئے 42 ارب 56 کروڑ بیس لاکھ روپے جاری

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) حکومت نے فاٹا میں تعمیر نو و بے گھر افراد کی بحالی سمیت مختلف منصوبوں کیلئے 42 ارب 56 کروڑ بیس لاکھ روپے جاری کردئیے ۔ وزارت سیفران کے مطابق آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے علاقوں اور فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 42 ارب 56 کروڑ بیس لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ، صحت، تعلیم، مواصلات اور بے گھر افراد کی بحالی کیلئے یہ رقم خرچ کی جائے گی۔ فاٹا میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد کو مکانات کی دوبارہ تعمیر کیلئے معاوضہ جات دیئے جائیں گے، مکمل تباہ ہونے والے گھر کیلئے چار لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے مکانات کیلئے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق فاٹا میں تعمیر نوو بحالی کے مختلف منصوبوں پر کام سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں جاری ہے۔