خبرنامہ

فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے زیر انتظام میٹرک کے ضمنی امتحانات 11 ستمبر سے شروع ہوں گے

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر انتظام میٹرک کے ضمنی امتحانات 11 ستمبر (منگل) سے شروع ہوں گے۔ بورڈ کے ترجمان کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام امیدواران کو رول نمبر سپلیں ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کرکے بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہیں ۔ جن امیدواروں کو رول نمبر سلپیں موصول نہ ہو سکی ہوں وہ بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر لیں یا رول نمبر سلپ کے لئے کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔