خبرنامہ

لیبیا میں کشتی کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد قانونی طور پر گئے تھے، طلال چوہدری

توہین عدالت

لیبیا میں کشتی کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد قانونی طور پر گئے تھے، طلال چوہدری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لیبیا میں کشتی کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد قانونی طور پر گئے تھے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سراج الحق کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ 2015ء سے 2017ء کے دوران 90 ہزار 838 پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے بے دخل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ 2015ء سے 2017ء کے دوران تین ہزار 944 بے دخل افراد اور ایجنٹس کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ 6 ہزار 594 افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں سے پانچ ہزار 293 کو سزا ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران انسانی سمگلنگ کے حوالے سے 3388 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 2259 کا تعلق پنجاب سے، 1045 کا تعلق اسلام آباد، 77 کا تعلق کے پی کے، پانچ کا تعلق سندھ اور دو کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیبیا میں کشتی کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی قانونی طور پر گئے تھے۔ ایف آئی اے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے اور ان افراد کو بھجوانے والے ایجنٹوں کے خلاف متحرک ہے۔
ضرب عضب میں حصہ لینے والے فرنٹیئر کور کے عملے کو باقی فورسز کے برابر مراعات اور معاوضہ دیا جائے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
اسلام آباد.،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فرنٹیئر کور کے عملے کو جنہوں نے ضرب عضب میں حصہ لیا، باقی فورسز کے برابر مراعات اور معاوضہ دیا جائے گا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ہدایت اﷲ کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے۔ ایف سی کو پاک فوج کے برابر معاوضہ دیا جائے گا۔